18 نومبر 2014 - 06:21
کابل میں بم دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مشرق میں بم کا ایک شدید دھماکہ ہوا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ آج جلال آباد روڈ پر غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کے قریب ہوا۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے اور کسی نے ابھی تک اس بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔دو روز قبل بھی دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس بم دھماکے کا مقصد شکریہ بارک زئی نامی ایک خاتون رکن پالیمنٹ کو نشانہ بنانا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئی تھیں۔شکریہ بارک زئی، ذرائع ابلاغ کی آزادی کی حامی شمار ہوتی ہیں۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران کابل میں ہونے والے بم دھاکوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169